صوبائی محکمہ اوقاف، انجمن فیض الاسلام اور محکمہ تعلیم کی مبینہ مجرمانہ غفلت

یتیم بچوں کی رہائش کے لئے قائم ’’اپنا گھر‘‘ اور سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ، زیر تعلیم 300سے زائد بچوں کیلئے کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا باعث بن سکتی ہے

جمعہ 26 نومبر 2021 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) صوبائی محکمہ اوقاف، انجمن فیض الاسلام اور محکمہ تعلیم کی مبینہ مجرمانہ غفلت، باہمی بندر بانٹ اور ہٹ دھرمی کے باعث راجہ بازار(ٹرنک بازار)میں انجمن فیض الاسلام کی زیر نگرانی یتیم بچوں کی رہائش کے لئے قائم ’’اپنا گھر‘‘ اور سکول کی عمارت خستہ حالی کے باعث یہاں زیر تعلیم 300سے زائد بچوں کے لئے کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا باعث بن سکتی ہے 4سال قبل انتہائی بوسیدہ قرار دیئے جانے کے باوجود انتظامیہ نے عمارت کی تعمیرو مرمت سے منہ پھیر لیااس عمارت پر حق ملکیت کے دعویدار ہونے کے باوجود نہ تومحکمہ تعلیم اور نہ ہی انجمن فیض الاسلام اس کی تعمیرو مرمت میں سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کی خاموش لاتعلقی بھی تشویش کا باعث بن گئی جس سے یہاں مقیم یتیم بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں انجمن انتظامیہ کے مطابق ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن(ٹی ایم ای) کے شعبہ بلڈنگ نی2013میں مکمل سروے کے بعد اس عمارت کو رہائش سمیت کسی بھی قسم کے استعمال کے لئے خطر ناک قرار دیا گیا تھا مذکورہ بلڈنگ میں تقریبا 300بچے زیر تعلیم اور 19اساتذہ تدریس میں مصروف ہیں اور یہاں ایسے بھی بچے موجود ہیں جو ماں اور باپ دونوں کی شفقت سے محروم ہیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں