راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،5 ملزمان گرفتار،مقدمات درج کرلئے

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتارکرلئے، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خائستہ خان سے 01رائفل 8MMمعہ ایمونیشن ،واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جواد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان سے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن ،نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ریاض خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،جبکہ پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عطامحمد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں