راولپنڈی، پولیس کی کارروائی،رفاقت گینگ کا سر غنہ ساتھیوں سمیت گرفتار،6 موٹرسائیکلز،موبائل فون اوراسلحہ برآمد

اتوار 22 مئی 2022 20:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رفاقت گینگ کا سر غنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،ملزمان سے چوری شدہ 06 موٹرسائیکلز،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صد ربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رفاقت گینگ کے سر غنہ کو 02ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں رفاقت،فیضان اور عرفان شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 06موٹرسائیکلز،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ نے صدر بیرونی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں