د* کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی میںایک روزہ فر ی میڈیکل کیمپ کاانعقاد

منگل 24 مئی 2022 20:25

ًراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی میںایک روزہ فر ی میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا جس کا افتتاح سی ای او راولپنڈی کینٹ عمران گلزار نے کیا اس موقع ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد منہا س اور ان کی ٹیم نے ایک سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا ایڈمنسٹر یٹربریگیڈئیر (ر) حسن ابراہیم اور ڈپٹی ایڈمنسٹر یٹر ڈاکٹر عتیق الدین ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اورعملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں افسر دگی یا مایوسی کا احساس ،اوسی ڈی ،آدھے سرکادرد ،نیند میں خلل یا کمی ،مرگی ، گھبر اہٹ ہونا ،ذہنی دبائو ،اور مستقل بے چینی جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے چیک اپ کئے گئے ڈاکٹر وں نے بیماریوں سے بچائو کے لئے آگاہی دی اور مفت ادویات بھی دیںاس موقع پر ایڈمنسٹر یٹر نے ایگزیکٹوافسر کو کنٹونمنٹ بورڈ کو مختلف شعبوںکا دورہ کرایا اور بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں