ایس پی سی آئی اے کاتھانہ کہوٹہ کے علاقہ دکھالی کا دورہ

مسافر بس میں رابری کی واردات کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، افسران کو ضروری ہدایات دیں

جمعرات 25 اپریل 2024 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دکھالی کا دورہ کیا،ایس پی سی ائی اے نے مسافر بس میں رابری کی واردات کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دکھالی کا دورہ کیا،ڈی ایس پی اظہر شاہ، ڈی ایس پی میاں افضال اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس پی سی ائی اے نے مسافر بس میں رابری کی واردات کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

ایس پی سی آئی اے نے کہا کہ موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے اور سی آئی اے ٹیمز تحقیقات عمل میں لارہی ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایات کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سائنٹیفک ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں