راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی ،8گرفتار

قبضہ سے چرس،ہیروئن، شراب اور اسلحہ برآمد،مقدمات درج

جمعرات 25 اپریل 2024 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے چرس،ہیروئن، شراب اور اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے ملزم عزیز احمد سی1کلو160گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم منیب سی1کلو250 گرام چرس، ملزم اشفاق سی1 پستول30بورمعہ ایمونیشن ،آر اے بازار پولیس نے ملزم دانش سے 670گرام ہیروئن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم غلام حسین سے 570گرام چرس،روات پولیس نے ملزم جاوید سے 06لیٹر شراب،ملزم شاہ زیب سی5لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم نعمان سی5لیٹر شراب،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اسد سے 5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں