راولپنڈی،حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنیوالی2ملزمان گرفتار

پیر 4 اگست 2025 02:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)صدر بیرونی پولیس نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والی2ملزمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے اپنا تعارف حساس ادارے کے سینئر افسر کے طور پر کروایا، زیر حراست افراد کی پڑتال کرنے پر جعلی نکلے،پولیس نے زیر استعمال گاڑی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں