فوڈ اتھارٹی سے متعلق راولپنڈی چیمبر سے شکایات موصول ہو رہی ہیں،کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ مضر صحت چیزوں کو فروخت کرے،رانا تنویر الیاس

ملک اور قوم کو جو مسائل ہیں ان کو تجاویز کی بنیاد پر حل کیا جائیگا،ایف بی آر سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، چیئرمین بورڈآف انوسٹمنٹ کا خطاب اسلام آباد کے لئے نئے انڈسٹریل ایریا کی ضرورت ہے ، چصدر چیمبر آف کامرس احمد حسن مغل

پیر 11 مارچ 2019 15:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) چیئرمین بورڈآف انوسٹمنٹ سردار رانا تنویر الیاس نے کہاہے کہ فوڈ اتھارٹی سے متعلق راولپنڈی چیمبر سے شکایات موصول ہو رہی ہیں،کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ مضر صحت چیزوں کو فروخت کرے،ملک اور قوم کو جو مسائل ہیں ان کو تجاویز کی بنیاد پر حل کیا جائیگا،ایف بی آر سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے۔

پیر کو چیئرمین بورڈآف انوسٹمنٹ سردار رانا تنویر الیاس کا چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو مین نے پوزیشن قبول کی ہے مجھے اس کا احساس ہے،فوڈ اتھارٹی سے متعلق راولپنڈی چیمبر سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ مضر صحت چیزوں کو فروخت کرے،ملک اور قوم کو جو مسائل ہیں ان کو تجاویز کی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جو بھی پالیسی بنانی ہے ہم سب کو مل کر بنانی ہے،اگر ہم ڈیرھ سو کلو میٹر باہر جا کر انڈسٹریل ایریا بنائے گے تو وہاں لیبر کیسے جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے روڈ انفراسٹرکچر سے متعلق سب کو پتہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس جگہ بھی کام ہو گا وہ پنجاب کی حدود میں ہی ہوگا،میں جہاںبھی وزٹ کرتا ہوں اس کی تمام تجاویز وزیر اعلی کو دیتا ہوں۔

انہوںنے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر میں نوکریاں باآسانی مل سکتی ہیں ،لوگوں کو کیوں گیس کے کنکشن ٹائم پر نہیں ملتے اپنی تجاویز دی جائیں، انہوںنے کہا کہ ہم نے بزنس مین کوسہولیات دینی ہیں،بزنس مین کو گیس،، بجلی اور دیگر سہولیات فوری فراہم کرنی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایف بی آر سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے،چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو حل کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا دشمن آج ہم سے منہ چھپارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ سنگا پور کا وفد آیا ہوا ہے یہ زرعی ملک نہیں لیکن پھر بھی خوب ترقی کی،جو جو ممکن ہو گا ہم ضرور کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ تمام چیمبرز کو ایک جگہ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ سب کی تجاویز سے معاملات کو حل کرنا ہے، انہوںنے کہاکہ حکومت بہت تعاون کر رہی ہے اور سب کے سامنے ہے۔

صدرچیمبر آف کامرس احمد حسن مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کے لئے نئے انڈسٹریل ایریا کی ضرورت ہے جو کہ بن نہیں سکا۔ انہوںنے کہاکہ چیمبر نے سی ڈی اے سے بھی گزارش کی کہ اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا میں تبدیلی کی جائے،یہاں پر کوئی انفراسٹرکچر نہیں بنایا گیا،گوادر میں بھی صرف نقشوں کی۔حد تک کام جاری ہے وہان پر بھی انفراسٹرکچر نہیں بنایا گیا،رپورٹ تو بنا دی جاتی ہے لیکن کام نہیں ہوتا ۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت برآمدات مین گہری دلچسپی رکھتی ہے،پیداوار کی لاگت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو ہماری انڈسٹری جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے بزنس میں تمام افراد کو بھاری ٹیکس بار بار ادا کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے ان کو کوئی نہیں پوچھتا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکسز کی وجہ سے بہت سارے مسائل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایف بی آر کا جب دل چاہتا ہے جہاں دل چاہتا ہے ریڈ کر دیتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بغیر بتائے چھاپے مارے جا رہے ہیں اگر ایسا ہوا تو تمام بزنس بند ہو جائے گے۔ انہوںنے کہاکہ کاروبار بند ہونے سے کرائم ریٹ بڑھ جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں