کلرسیداں۔ کلر سیداں اور گردونواح میں ناقص سی این جی سلنڈروں سے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

پیر 27 مئی 2019 15:14

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) کلر سیداں اور گردونواح میں ناقص سی این جی سلنڈروں سے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔آئے دن حادثات کے باوجود نہ گاڑی مالکان ہوش کے ناخن لے رہے اور نہ ہی حکومتی اداروں کی اس سنگین مسئلے پر نظر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ناقص کوالٹی اور گھٹیا کمپنیوں کے نصب سی این جی سلنڈوں سے شدید حادثات کا خطرہ عوام کے سروں پر منڈلا رہا ہے۔ سال ہا سال سے سی این جی سلنڈرز کی چیکنگ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سنگین حادثے کا خدشہ ہے۔ عوام الناس نے متعلقہ حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں میں لگے سی این جی سلنڈر چیک کئے جائیں اور ناقص اور ممنوعہ کمپنیوں کے سلنڈر اٴْتارے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں