ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے پلیٹ فارم سے ڈویژن بھر کی بار ایسوسی ایشنوں اور اسلام آباد ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک اسد علی، سول جج تلہ گنگ کے تبادلے کے لئی3مئی کی ڈیڈ لائن دیدی

جمعہ 26 اپریل 2024 21:25

\*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے پلیٹ فارم سے ڈویژن بھر کی بار ایسوسی ایشنوں اور اسلام آباد ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک اسد علی، سول جج تلہ گنگ کے تبادلے کے لئی3مئی کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مذکورہ ججوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو راولپنڈی ڈویژن کے ساتھ وفاقی دارلحکومت کے تمام وکلا 3مئی کو مکمل ہڑتال کریں گے اور ہڑتال نہ کرنے والے وکلا کے خلاف بھی تادیبی کاروائی کی جائے گی وکلا نے آئی جی پنجاب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وکلا کے خلاف غیر ضروری فورس استعمال کرنے والے متعلقہ ڈی پی اواٹک و دیگر پولیس افسران کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کریں وکلا نے متعدد مطالبات پر مبنی چارٹر کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلا کی عزت و تکریم پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں ہو سکتاوکلا نے اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تمام بار ایسوسی ایشنوںکی کینٹینوںاور سٹوروں میں اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ اورخریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے اورفلسطینی مسلمانوں کی امداد کے لئے کمیٹی بنا کر فنڈز تمام بارز سے حاصل کرکے فلسطین تک پہنچانے کا بھی اعلان کیا ہے ان تمام امور کا فیصلہ گزشتہ روز ہائی کورٹ با راولپنڈی میں ہائی کورٹ بار اور اس سے منسلکہ تمام ا ضلاع و تحصیل بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان ، صدور وسیکریٹریوں، ٹیکس بار کے نمائندگان ، اسلام آباد ہائی کورٹ بارو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدورو سیکریٹری و ممبران پاکستان بار کونسل و پنجاب بار کونسل کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہائی کورٹ بار کے صدرملک جواد خالدکی صدارت میں منعقد ہ مشترکہ اجلاس میں بارکے سیکریٹری شبیر احمد مرزا ،ممبرپاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا،بشارت اللہ خان ، فرخ عارف بھٹی ،حاجی توفیق آصف، ممبران پنجاب بار کونسل، اسلا م آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرریاست علی آزاد، سیکرٹری شفقت عباس تارڑ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر محمد شکیل عباسی، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدرانتظار مہدی شاہ،سیکریٹری راجہ شاہد ظفر،اٹک بار کی صدر رضوانہ راجہ ،سیکریٹری عثمان خان چکوال بار کے صدرچوہدری محمد زبیر، سیکریٹری خواجہ عمیر اصغر، جہلم بار کے صدر فدا الحسن ، سیکریٹری عمیر ظریف ، میانوالی بار کے صدر فتح خان ، سیکریٹری محمد نعیم کنڈی ، انکم ٹیکس بار کے صدر فراز فضل ، نائب صدر آصف وحیدکے علاوہ تمام تحصیل بار ایسوسی ایشنوں کے صدور و سیکریٹریز نے شرکت کی اجلاس میں اٹک بار ایسوسی ایشن میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی تمام بار ایسوسی ایشنوںنے پرزورمذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمدخان سے مطالبہ کیا کہ جانبدارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے وکلا کی عزت اور تکریم کو پامال کرنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی کو فوری طور پر اٹک سے ٹرانسفر کریں اور آئی جیپنجاب سے مطالبہ کیا کہ وکلا کے خلاف غیر ضروری فورس استعمال کرنے والے متعلقہ ڈی پی اوو دیگر پولیس افسران کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کریں تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن میں تعینات سول جج شیخ بابر جاوید کے خلاف انکوائری جلد از جلد مکمل کی جائے اورجنسی حراسگی بارے خاتون وکیل کی شکایت پر فوری طور پر تلہ گنگ بار سے 3مئیسے پہلے ٹرانسفر کیا جائے بصورت دیگر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے منسلکہ تمام بار ایسوسی ایشنیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد3مئی کو مذکورہ بالا دونوں واقعات کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گی اجلاس میںمتفقہ طور پر یہ طے پایا کہ ہڑتال کی خلاف ورزی کرنے والے وکلا کے خلاف متعلقہ بار تادیبی کاروائی عمل میں لائے گی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ وکلا کے خلاف تمام درج شدہ مقدمات انسداد دہشت گردی وغیرہ کو فوراً ختم کیاجائے اجلاس میں قرار دیا گیا کہ بار اور بنچ میں اچھے تعلقات عدلیہ کی آزادی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے ضروری ہیں لیکن وکلا کی عزت و تکریم پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں ہو سکتا وکلا کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی بابت وکلا میں بے چینی پائی جاتی ہے جس کے متعلق تمام بار ایسوسی ایشنوں و بار کونسلوں کا متفقہ لائحہ عمل ناگزیر ہے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ راولپنڈی ہائی کورٹ بار میں 8ججوںکے کام کرنے کی گنجائش ہے جبکہ موجودہ 4ججوں سے بڑھا کر 8جج کئے جائیں اور لاہور ہائی کورٹ میںروٹیشن ( Rotation)کے اصول کو اپنایا جائے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے تمام منسلکہ بار ایسوسی ایشن کے مسائل اور ان کے حل کے لئے جلد ازجلد تمام بار ایسوسی ایشنوں کا دورہ کرنے اورمتفقہ طور پر لاہور ہائی کورٹ بار اور لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کے ساتھ بھر پور اظہار یک جہتی اور ہم قدم ہونے کا اعادہ کیااجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان بھر کے وکلا متحد ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں اور کسی کو بھی وکلا اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے گی وکلا پر کسی بھی مقدمہ کے اندراج یا کسی بھی وکیل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی سے قبل متعلقہ بار کے صدر سے مشاورت کے بغیرکاروائی ہر گزنہ کی جائے تمام عدالتوں کے ججوں کی جانب سے وکلاکے ساتھ نازیبا اور نامناسب توہین آمیز رویہ ، سلوک یاکمنٹس کسی صورت برداشت نہ کئے جائیں گے اجلاس میںتمام بار ایسوسی ایشنوں کے نمائندگان نے اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں اور تمام بار ایسوسی ایشنوںکی کینٹینوںاور سٹوروں میں اسرائیلی پروڈکٹس پر مکمل پابندی عائد کر کے فلسطین کے مسلمانوں کی امداد کے لئے کمیٹی بنا کر فنڈز تمام بارز سے حاصل کرکے فلسطین تک پہنچائے جائیں گے اجلاس میںمتفقہ طور پر تمام اراکین ہائیکورٹ بار نے صدر ملک جواد خالد اور سیکریٹری جنرل شبیر احمد مرزاکو اختیار دیا ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے مل کر ان معاملات کا حل کریں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے یقین دلایا کہ تمام اہم امورپر اپنی منسلکہ تمام بار ایسوسی ایشنزاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کو ساتھ لے کر چلے گی اور ان کے تحفظات اور گزارشات کو متفقہ فورمز پر پہنچایا جائے گا اور وکلاء کے بہترین مفاد میں ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

۔۔۔۔۔۔ 26-04-24/--349 #h# -پنجاب پولیس کی اپنے شہدا، حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے اہم کامیابی ٴپنجاب پولیس اور پاکستان کے معروف تعلیمی ادارے (کپس ایجوکیشن سسٹم) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا #/h# ؤلاہور (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو بہترین اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے ، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس نے محکمہ کی سطح پر ملک کے نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ متعددایم او یوز سائن کئے ، گذشتہ ایک برس میں پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کیلئے 85 کروڑ روپے کے اسکالرشپ دئیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کو ایم ڈی کیٹ سمیت دیگر تعلیمی ٹیسٹوں، سکولوں اور کالجوں میں تعلیم کی سہولت کیلئے معروف نجی اداری(کپس ایجوکیشن سسٹم ) کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا ہے جس کے تحت پولیس ملازمین کے بچے بہترین تعلیمی اداروں میں اپنا تعلیمی سفر بغیر کسی پریشانی مکمل کرسکیں گے ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایم اویو کے مطابق نجی تعلیمی ادارے کے سکولز، کالجز، ایوننگ کوچنگ سنٹرز، ایم ڈی کیٹ سمیت ٹیسٹوں کی تیاری میں فیس پر خصوصی رعایت ملے گی، پولیس شہدا کے بچوں کو مفت داخلہ، تعلیمی اخراجات میں 100 فیصد رعایت ملے گی، حاضر سروس، دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو ایڈمیشن، ماہانہ ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی، پولیس ملازمین کے انتہائی مستحق بچوں کو کیس ٹو کیس بنیاد پر مکمل فیس معافی کی رعایت بھی حاصل ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی اپنے شہدااور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے اہم اقدام اٹھایا ہے، پنجاب پولیس اور پاکستان کے معروف تعلیمی ادارے (کپس ایجوکیشن سسٹم) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا ہے، سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی ادارے کے چیف ایگزیکٹو عابد وزیر خان نے ایم او یو پر دستخط کئے،عابد وزیر خان کی قیادت میں آئے وفد میں سلمان مقصود، اسد اللہ خان ، میجر امجد،خالد وزیر خان اور اسامہ عالم بیگ سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ نجی اداری(کپس ایجوکیشن سسٹم )کو کوالٹی ایجوکیشن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں منفرد حیثیت حاصل ہے اور دونوں اداروں کے درمیان اشتراک سے ہزاروں ملازمین کے بچوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں