کلرسیداں،نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

جمعہ 5 جولائی 2019 16:49

کلرسیداں،نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان گرفتار
کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) بحریہ ٹاون فیز 8 گھروں میں نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم 5 لاکھ روپے برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاون فیز 8 میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لیے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کپٹین (ر) محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر ڈویڑن رائے مظہر اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر ڈویژن نے ایس ڈی پی او صدر سرکل فرحان اسلم، ایس ایچ او روات راجہ سلیم اور محمد اکرم ایس آئی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ مزید ایس پی صدر ڈویڑن نے نقب زنی ،چوری و دیگر واردات کے روک تھام کے لیے بحریہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں گشت اور پکٹنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں جس پر شب روز محنت کر کے ایس ایچ او روات اور اس کی ٹیم نے نقب زنی اور چوری کرنے والے دو ملزمان محمد طارق ولد محمد یسین سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محمد عامر ولد محمد بشیر سکنہ چاکرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم 500000 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی۔روات پولیس کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مفید طلب انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں