گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ، جھنڈا چیچی میں محفل میلا کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 21 نومبر 2019 13:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ، جھنڈا چیچی میں محفل میلا کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد کی۔ محفل میلاد میں قرآت اور ہدیہ نعت پیش کیا گیا اور اس میں پرنسپل پشاور روڈ کالج راولپنڈی ممتاز باسط اور سابق پرنسپل گرلز کالج خیابان سرسید فرحت ہمدانی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کلمہ طیبہ کا دوسرا حصہ رسالت محمدی ﷺ پر مبنی ہی․ ہم جب تک اپنے نبی ﷺ کے ساتھ محبت اور عشق میں قلبی اظہار نہیں کرتے اس وقت تک ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا اورریاست مدینہ کی بنیاد ہے جس پر ہماری حکومت بہت محنت اور خلوص کے ساتھ کام کر رہی ہے ․ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جس نے میرے بزرگ امتی کا احترام کیا گویا اس نے میرا احترام کیا ․ ہماری حکومت اس احترام کو بہت وسیع معنوں میں لیتی ہے یعنی کوئی بھی فرد اپنی کسی معاشی و معاشرتی ضرورت کیلئے مانگنے کا محتاج نہ ہو -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں