چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض مری میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے رہے

مری میں سیاحوں کی8000سے زائد گاڑیوں کے داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض مری میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مری میں 79گاڑیاں داخل ،35واپس ہوئیں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کے مطابق مری میں مجموعی طور پر اب تک سیاحوں کی 1170گاڑیاں موجود رہیں ، مری میں سیاحوں کی8000سے زائد گاڑیوں کے داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہاکہ مسلسل جاری برفباری کے باعث سیاحوں کی حفاظت کیلئے کلڈنہ سے گلیات جانے والے راستہ کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ سی ٹی او نے کہاکہ مسلسل چڑھائی اور سلیپری روڈ ہونے کے باعث مسیاڑی لنک روڈ کو بھی عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی نے کہاکہ مری آنے والے سیاح براستہ لوئر ٹوپہ مری داخل ہو سکتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہاکہ مکینکلی فٹ اور لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر وسیم ریاض نے کہاکہ ٹریفک اہلکار ہائی وے مشینری کے ساتھ برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں