چہلم کے موقع پر کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بندرہے گا‘ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

جمعرات 9 نومبر 2017 20:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ (کل) چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر بوجہ ماتمی جلوس کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بندرہے گاجبکہ 24 مقامات پر جلوس کے اوقات میں ٹریفک ڈائیورشنز ہونگی۔ انہوںنے کہا کہ چہلم شہداء کربلا کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے 06ڈی ایس پیز، 10انسپکٹرز/انچارجز،231وارڈن افسران اور 23جونیئر ٹریفک وارڈنز سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرنجام دیں گے ٹریفک پلان سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے سی ٹی او نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالے سے مکمل اور فول پروف سیکیورٹی کے پیش نظرڈی اے ویکالج چوک میں ٹریفک ڈائیورشن ہوگی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ چوک پہنچنے پر ڈی اے ویکالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف ٹریفک نہیں جائے گی بلکہ تمام ٹریفک کو واپس موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ ٹرانزٹ کیمپ صدر کی طرف آئیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی سے آگے یوٹرن پر ڈائیورشن ہو گی جہاں سے ناولٹی سینما کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف بھیجا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک براستہ گنجمنڈی روڈ،ڈھوک حسو پیرودھائی اور صدر کی طرف جائیگی اسی طرح شاہ اللہ دتہ روڈ پر ڈائیورشن ہو گی جہاں سے تمام ٹریفک کو واپس ڈھوک دلال،TBہسپتال ،پیرودہائی اور اصغر مال سکیم چوک کی طرف روانہ کیا جائے گا اسی طرح بنی چوک سے کرتاپورہ جامع مسجد روڈ پر جلوس کے اوقات میں ٹریفک نہیں جا سکے گی انہوںنے بتایا کہ روشن بیکری کے پاس ڈائیورشن ہوگی جہاں سے بنی چوک اور لنک روڈز کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھجوا دیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک واپس بنی چوک سے براستہ سید پورروڈ ،سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈ پر آئیگی انہوں نے بتایا کہ ہملٹن چوک میں بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کو ڈنگی کھوئی اور بانسانوالہ چوک کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا تمام ٹریفک کو گنجمنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گابانسانوالہ چوک میں بھی ڈائیورشن ہوگی جہاں سے جامع مسجد روڈ پر کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگاتمام ٹریفک کو پیرودھائی کی طرف واپس موڑ دیا جائیگا پیر چوہا چوک میں بھی ٹریفک ڈرائیوشن ہو گی جہاں سے قدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا تمام ٹریفک کو واپس اصغر مال سکیم چوک اور پیرودھائی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں