اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںموسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کیخلاف مہم جاری رہیگی ،ڈینگی کے مکمل ..

موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کیخلاف مہم جاری رہیگی ،ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈاکٹر عامر شیخ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2017ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر شیخ نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کے خلاف مہم جاری رہے گی جبکہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور اس ضمن میں کسی بھی اہلکار کی کوتائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(خبر جاری ہے)

جمعرات کو یہ بات انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے دفتر میں انسدادڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے ڈینگی کے حوالے سے ہفتہ وار میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر شیخ نے ڈینگی کے حوالے سے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ڈینگی کے خلاف ایسی طرح کا م جاری رہا تو بہت جلد ڈینگی پر قابو پالیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈور سرویلنس کے دوران ان تمام عوامل پر کڑی نظررکھی جائے جو ڈینگی پھیلنے کا موجب بنتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں