سیاسی شخصیات کی ایم پی اے ملک افتخار احمد کی دادی کے انتقال پرگھر جا کر تعزیت

پیر 13 نومبر 2017 21:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباس، سجادہ نشین گولڑہ شریف شمس الدین نظامی سمیت وزراء، اراکین پارلیمنٹ سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور ،کشمیر گلگت بلتستان ملک ابرار احمد ،ایم پی اے ملک افتخار احمد کی دادی کے انتقال پرگھر جا کر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ملک ابرار احمد اور ملک افتخاراحمد کی دادی جو کہ گذشتہ روز انتقال کر گئی تھیں کے ایصال ثواب اور فاتحہ خوانی کے لئے سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر شمس الدین نظامی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی ،وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب ، وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،وزیر مملکت شاہ جی گل ،ڈائریکٹر جنرل ایم ایل سی میجرجنرل نجم الحسن ،ڈائریکٹر ایم ایل سی فہیم ظفر ، ایم این ایز طاہرہ اورنگزیب ،مجید خان ،سینیٹر چوہدری تنویر ،سید ظفر علی شاہ ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ، بیرسٹر دانیال چوہدری ،ڈی جی پی ایچ اے عقیل خان ،عمر ایوب ،ایم پی ایز تحسین فواد ،راجہ حنیف ایڈ ووکیٹ ،لبنی ریحان سمیت دیگر نے گھر جا کر تعزیت کی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں