بھارتی فوج کی چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 75 سالہ خاتون شہیدہو گئی

منگل 14 نومبر 2017 20:51

راوالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) بھارتی فوج کی ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 75 سالہ محمودہ بیگم شہیدہو گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے منگل کے روز چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی بھارتی فوج کی جانب سے کوتہ گاؤں کی مقامی آبادی کونشانہ بنایا گیا بھارتی فوج کی فائرنگ سے 75 سال کی محمودہ بیگم شہیدہو گئی،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑجواب دیا جس سے بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں