حنیف عباسی کی نا اہلی کا فیصلہ حق اور سچ کی جیت ہے،عوامی تحریک

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان،سہیل عباسی،ملک طاہر جاوید،امجد عباسی نے حنیف عباسی کی سزا اور نااہلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف عباسی کی نا اہلی کا فیصلہ حق اور سچ کی جیت ھے،ایفیڈرین کوٹے کا غلط اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا،انہوںنے کہا کہ چھوٹی سی دوائیؤں کی دکان سے فیکٹریاں کیسے بن گئیں،ایفی ڈرین کوٹے کے علاوہ میٹرو بس منصوبے میں بھی اربوں کی کرپشن کی گئی،عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال اپنی ذات کے لئے کیا جاتا رہا،جب کہ راولپنڈی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہے، انہوںنے حنیف عباسی کی سزا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرم کوئی بھی کرے سزا ملنی چاہئے،آج انصاف کی راہ ہموار ہوتے نظر آرہی ہے،انہوںنے عدلیہ کو اس اہم فیصلے پربھی مبارک باد پیش کی، -07-18/--352

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں