راولپنڈی،سپیشل برانچ پنجاب کی رپورٹ پر پیرودھائی میں دربار انور حسین شاہ پر جاری عرس پر چھاپہ

مبینہ جعلی پیر اوراس کی21 مریدوں کو گرفتار کر لیا گیا، ڈیڑھ کلو گرام چرس اور20لٹر شراب برآمد

جمعہ 17 اگست 2018 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) تھانہ پیرودھائی پولیس نے سپیشل برانچ پنجاب کی رپورٹ پر پیرودھائی میں دربار انور حسین شاہ پر جاری عرس پر چھاپہ مارکر مبینہ جعلی پیر اوراس کی21 مریدوں کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور20لٹر شراب برآمد کر لی برآمد شدہ منشیات مریدوں میں مفت تقسیم کی جا رہی تھی گرفتار شدگان کے خلاف8الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے پولیس کی بھاری نفری نے اس وقت چھاپہ مار جب مرید چرس کے سگریٹ لگا کر عرس میں دھمال ڈال رہے تھے اطلاعات کے مطابق سپیشل برانچ کی رپورٹ پر سی پی او راولپنڈی عبا س احسن نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر پیر ودھائی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ دربار میں جاری عرس کی تقریب میں چھاپے کے دوران پیر اور اسکے مریدوں سے منشیات کی بھاری کھیپ بر آمدکر لی بر آمد ہو نے والی منشیات میں ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 20 لیٹر شراب شامل ہے پیرودھائی پولیس کے مطابق دربار پر محفل میں آنے والے مریدین کو چرس اور شراب مفت فراہم کی جا رہی تھی محفل میں موجود لوگ چرس کے سگریٹ بھر کر مست ہو کر دھمال ڈالنے میں مصروف تھے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر پولیس نے 18 افراد کو گرفتار کر لیا پیر مریدی کی آڑ میں منشیات سپلائی کر نے والا بھی پولیس کے شکنجے میں آگیا جن کے خلاف6 سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں