محرم الحرا م ،راولپنڈی کینٹ میں صفائی و سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام مکمل

منگل 18 ستمبر 2018 20:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ولپنڈی18ستمبر(اے پی پی ) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ نے محرم الحرا م کی مجالس و جلو س کے انتظامات مکمل کر لیے۔

(جاری ہے)

تر جمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطا بق کنٹو نمنٹ ایگز یکٹو آفیسر نے جلو س کے روٹ پر متعلقہ برا نچو ں کے سر برا ہا ن کو ہدایا ت جا ری کی ہیں کہ وہ کینٹ میں مو جود تما م اما م با رگا ہو ں اور جلو س کے را ستو ں کی خصوصی صفائی کو یقینی بنا ئیں اور جلوس کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے راستوں سے رکاوٹوں کو فو ری طو ر پر ہٹا یا جا ئے ، سٹریٹ لائٹس کا خصوصی انتظام کیا جا ئے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے جبکہ کنٹونمنٹ جنرل ہسپتا ل 24گھنٹے چو کس رہے گا اورانفورسمنٹ کا عملہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو ہٹانے کیلئے موجود رہے گا اور کسی بھی ہنگا می صو رت حا ل سے نمٹنے کیلئے عملہ کی ہمہ وقت دستیا بی کو بھی یقینی بنا یا جا ئے گا اس ضمن میں کسی قسم کی کو تا ہی برداشت نہیں کی جا ئے گی اور غفلت برتنے والو ں کے خلاف سخت کا روا ئی عمل میں لا ئے جا ئیگی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں