ہارلے سٹریٹ میں تعفن زدہ ڈمپنگ پوائنٹ شہریوں کے لیے سوہان روح بن گیا

منگل 25 ستمبر 2018 19:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چکلالہ کینٹ کے علاقے ہارلے سٹریٹ میں تعفن زدہ ڈمپنگ پوائنٹ شہریوں کے لیے سوہان روح بن گیا ،مکینوں کا روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اٹھانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

چکلالہ کینٹ کے علاقے ہارلے سٹریٹ کے مکینوں نے اے پی پی کو بتایاکہ ہارلے سٹریٹ کی مرکزی شاہراہ پر سکولوں کے درمیان عارضی ڈمپنگ پوائنٹ بنایا گیا تھا جس کی مستقل بنیادوں پر صفائی نہ ہونے سے علاقے بھر میں بدبو اور تعفن پھیل چکا ہے اور لوگ مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں ۔

شہریوں نے قومی خبر ایجنسی کو مزید بتایاکہ سڑک کنارے قائم عارضی ڈمپنگ پوائنٹ کی بیرونی دیواریں تک اکھڑ چکی ہیں اور کچرا کئی کئی فٹ دور تک بکھرا رہتا ہے جس سے ٹریفک روانی بھی متاثر ہوتی ہے تاھم چکلالہ کینٹ کا عملہ صفائی مسلسل غفلت برت رہاہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈمپنگ پوائنٹ کی بیرونی دیواریں بنائی جائیں اور کوڑ ا روزانہ کی بنیادوں پر اٹھایا کر چونے کا چھڑکائوکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں