محکمہ تعلیم پنجاب کی مبینہ غفلت: عام انتخابات میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو معاوضہ نہ مل سکا

معاوضوں کی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو آنیوالے پیک کے امتحان میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرینگے،اساتذہ تنظیمیں

بدھ 26 ستمبر 2018 20:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) محکمہ تعلیم پنجاب کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے زیر انتظام امتحان اور عام انتخابات 2018 میں فرائض انجام دینے والے اساتذہ کو تاحال معاوضہ ادا نہ کیا جا سکا اساتذہ تنظیموں نے خبر دار کیا ہے کہ معاوضوں کی فی الفور ادائیگی نہ کی گئی تو اساتذہ آنے والے پیک کے امتحان میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ کریں گے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور یونوپس(UNOPS) یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز برائے پاکستان کے عملہ کے مبینہ ملی بھگت اور غفلت کے باعث جنرل الیکشن میں عملہ کو ٹریننگ دینے والے 1100 ماسٹر ٹرینرز ،جنرل الیکشن میںتقریبا 2ہزار سے زائد ریٹرننگ افسران ،ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے طور پر کام کرنے والے اساتذہ کرام اور گزشتہ سال پیک کے زیر انتظام پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو تاحال معاوضے ادا نہیں کیے جا سکے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور بین الاقوامی ڈونرز یو این ڈی پی (UNDP)یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے پاکستان رقم کی ادائیگی کر چکا ہے اساتذہ نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کے روز ڈیوٹی کرنے والے عملہ کو فوری ادائیگی کردی گئی تھی لیکن کئی ماہ ڈیوٹی دینے والا عملہ تا حال معاوضوں کی ادائیگی سے محروم ہے جس سے متعلقہ ماسٹر ٹرینرزاساتذہ کرام میں تشویش اور بے چینی پھیل گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران(آئی ٹی اور سینئر اساتذہ) کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کی ادائیگی کی جانا تھی جبکہ ماسٹر ٹرینرز کو یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام(یو این ڈی پی ) کے زیر اہتمام فی سیشن 3ہزار روپے جبکہ 2روزہ ٹریننگ کے لئے 5ہزار روپے روزانہ کے حساب سے تمام ماسٹر ٹرینرز (اساتذہ)کے لئے معاوضوں کی ادائیگی یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز برائے پاکستان (UNOPS) کوکی جا چکی ہے تاہم (یو این او پی ایس ) کی جانب سے تا حال ادائیگی نہیںکی گئی ذرائع کے مطابق ادائیگی کے منتظر 1100ماسٹر ٹرینرز کے علاوہ قومی اسمبلی کے لیی564ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسر جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئی1188ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسر شامل ہیں اس ضمن میں یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے رہنمائوں طارق محمود، حافظ غلام محی الدین ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ یو این ڈی پی (UNDP)یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ، یونوپس(UNOPS) یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز برائے پاکستان کی نااہلی کا فوری نوٹس لے اور ماسٹر ٹرینرزاساتذہ کرام کو معاوضوں کی ادائیگی بلا تاخیر یقینی بنائی جائے اور ناہلی کے مرتکب اہلکاروں اور افسران کے خلاف کاروائی کی جائے تمام ضلعی ٹرینگ کواڈینٹرز کے کنٹرکٹ بھی 28 اگست کی بجائے 13 اگست کو ہی ختم کر دیئے گئے جبکہ ماسٹر ٹرینرز کے ساتھ معاوضے کے لئے رابطے کا واحد ذریعہ ڈسٹرکٹ ٹرینگ کواڈینٹرز ہی تھے جنرل الیکشن میں ریٹرننگ افسران کے ساتھ ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے طور پر کام کرنے والے اساتذہ کرام کو بھی ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیاچیف الیکشن کمیشنر آف پاکستان اس بات کا نوٹس لے کر جنرل الیکشن میں کام کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور گزشتہ سال پنجاب ایگزامینشن کمیشن (پیک)کے زیر انتظام امتحان کی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے معاوضوں کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنائیں بصورت دیگر اساتذہ تنظیموں نے آئندہ امتحانات میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں