راولپنڈی،منی لانڈرنگ روک تھا م کے سلسلے میں سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کی زیر صدارت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

منگل 16 اکتوبر 2018 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پرمنی لانڈرنگ روک تھا م کے ممکنہ اقدامات کے تحت وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کی زیر صدارت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی اے این ایف،ڈی جی ایف آئی اے،سی ایس او،اے سی کسٹم اور چیف انٹرنیشنل کسٹمز نے شرکت کی اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے آپسی رابطوں کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا جس پر تمام شرکا نے اتفاق کیا بعد ازاں شرکا نے ایئر پورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا جنہیںبین الاقوامی بروانگی،آمد لاونجز اور ایپرن سمیت دیگر شعبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں