راولپنڈی ، منشیات فروش پر جرم ثابت ،9ماہ قید،50ہزار جرمانے کی سزاء

منگل 20 نومبر 2018 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر9ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ دوسرے ملزم کو ایک سال پروبیشن پر پابند عدالت کر دیا اے این ایف نے شفیع اللہ سی600گرام چرس اور عثمان کان سی500گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کئے تھے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے شفیع اللہ کو 9ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ عثمان کی جانب سے پروبیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے 1سال کے پابند عدالت کرتے ہوئے کیس پروبیشن افسر کو بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں