تحفظ صارف کونسل کی مداخلت پرشہری کو نیا جوتا مل گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صارف کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کنزیومر کونسل نے گاہگ کو نیا جوتا دلوا دیا ۔

(جاری ہے)

صارف اکبر نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے لوگو شوز سے مبلغ 14500/-روپے کا جوتا خریدا تھا جو کہ ساخت کے لحاظ سے ناقص تھا اور خراب ہونا شروع ہو گیا تھا جس پر صارف نے لوگو شوز سے رجوع کیا تو انہوں نے جوتے کی واپسی یا تبدیلی سے صاف انکار کردیا جس پر صارف نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کو درخواست دی صار ف کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اتھارٹی کنزیومر کونسل کی طرف سے انتظامیہ لوگو شوز کو طلب کیا گیا جس پر لوگو انتظامیہ نے صارف کو نیا جوتا فراہم کردیا ۔

فوکل پرسن کنزیومر کونسل ادریس رندھاوا نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو چاہیے کہ ناقص اور غیرمعیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف دکانداروں سے الجھنے کی بجائے کنزیومر کونسل اور کنزیومر کورٹ سے رجوع کریں جہاں سے انہیں ریلیف ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں