راولپنڈی،تھانہ نیو ٹاون پولیس کا جوئے کے اڈہ پر چھاپہ پانچ گرفتار،رقم وموبائل بر آمد

بدھ 16 جنوری 2019 20:43

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تھانہ نیوٹائون پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈہ پر چھاپہ مار کے پانچ ملزمان گرفتار کر لئے اور ان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم و موبائل فونز بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند افراد پنڈوڑہ چونگی بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضمیر ، بشیر ، یاسر ، علی وقاص ، معید الحق کو گرفتار کر کے رقم پیڑھ 2 لاکھ 66 ہزار 4 سو روپے اور 05 عدد موبائل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں