راولپنڈی، تفتیشی افسران کیلئے تربیتی کورس جاری

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر محمد زوہیب اور علاقہ مجسٹریٹ اسجد محمود نے تفصیلی لیکچر دیا

بدھ 20 مارچ 2019 00:08

ٌراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) ضلعی پولیس کے تفتیشی افسران کی تفتیشی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس لائنز میں جاری تفتیشی کورس میں منگل کے روزڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد زوہیب اور علاقہ مجسٹریٹ اسجد محمود نے تفصیلی لیکچر دیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی علی اکبر ، ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل اور ڈی ایس پی لیگل شازیہ فضلی بھی موجود تھے پبلک پراسیکیوٹر نے تفتیشی افسران کو استغاثہ اور چالان میں ہونے والے نقائص اور غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتا یا کہ چالان اور استغاثہ درست طور پر مرتب نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کی سزائیںیقینی نہ ہو سکتی ہیں تفتیش کے طریقہ کار کو جدید اور سائنسی بنیادوں پر استوار کیا جائے اور گواہان کے بیانات کو درست طور پر ریکارڈ کیا جائے شہادتوں کو اکٹھا کرنے میں نہایت احتیاط سے کام لیا جائے اور چالان کو ہر صورت اندر معیاد بھجوایا جائے علاقہ مجسٹریٹ اسجد محمود نے کہا کہ جائے وقوعہ پر شہادتوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ان کی درست طور پر ترسیل کو بھی یقینی بنایا جائے جن مقدمات میں ملزمان کی شناخت پریڈ مقصود ہو ان میں تمام لوازمات کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے علاوہ ازیں تمام تفتیشی افسران عدالتوں میں شہادت کو درست طریقے سے ادا کرنے کے ساتھ بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں