راولپنڈی ، مری لارنس کالج میں سیمینار کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 23:44

رولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزاین فائیو ناتھ زون محمد عالم شنواری کی ہدایت پر مری لارنس کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میںپولیس افسران و جوانان، طلبا کے علاوہ رضا کاروں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینا ر کے مہمان خصوصی نامو ر سپیکر محسن لودھی نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے شرکاکو لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع ةپر سوالات کا صحیح جواب دینے پر شرکا میں انعامات تقسیم کئے گئے سیمینار میں روڈ سیفٹی آگاہی کے لئے اسٹالز بھی لگائے گئے ڈی آئی جی نے شرکا کو بتایا کہ عوام میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کا فروغ موٹروے پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اس موقع پرلارنس کالج مری کے وائس پرنسپل نے موٹروے پولیس کی کاوش کوسراہتے ہوئے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں