راولپنڈی آرٹس کونسل میں شاعر مشرق کے یوم وفات پرمشاعرہ ’بیادِاقبال‘کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2019 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) راولپنڈی،شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے یوم وفات کے سلسلے میں محفل مشاعرہ ’بیاداقبال‘ عدل فاونڈیشن کے زیراہتمام آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدکیا گیا جس میں معروف شعراء کرام نے شاعر مشرق کوخراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کی صدارت پروفیسرباقروسیم نے کی جبکہ ماہرتعلیم پروفیسرحراریاض چوہان مہمان خصوصی تھیں۔

نظامت کے فرائض زوہیب رضا اورجنیدالحق نے اداکیے۔

(جاری ہے)

شاعری کے ذریعے ڈاکٹرعلامہ اقبال کوخراج تحسین پیش کرنے والوں میں عرفان خانی، تحسین یونس، نفیس فاروق، سیبا مرزا، اقرا علی اور صداقت طاہرشامل تھے۔سینئردانشورودانشورشہیرسیالوی نے علامہ محمداقبال کی حیات وفن پرروشنی ڈالی۔انھوں نے کہا کہ علامہ قبال کی شاعری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔نوجوان گلوکارتوصیف بٹ نے خوبصورت اندازمیں کلام اقبال گایا اوردادوصول کی۔عدل فاونڈیشن کے صدرمحمدفرقان نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔تقریب کے آخرمیں شعراء میں اعزازی شیلڈزبھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں