قیام سے اب تک سات ہزار سے زائد بچوں کو امداد فراہم کی۔چائلڈپروٹیکشن بیورو

بدھ 24 اپریل 2019 23:09

راولپنڈی24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد نے صدر شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں چائلڈ پروٹیکشین اینڈ ویلفیئر بیوروراولپنڈی کا دورہ کیا ،انھوں نے وہاں تحویل میں لیئے جانے والے بچوں سے ملاقاتیں کیں ،جبکہ بچوں کو تعلیم ،صحت اور دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ،اور کہا ہے کہ ادارہ معاشرے کے ہونہاروں کے لیئے بہترین کام کررہاہے،اس حوالے سے راولپنڈی کے تاجر اس ادارے اور اسکی انتظامیہ سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی،ادارے کو ہماری کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں ،تاجر بازاروں،چوکوں چوہرائوں میں ایسے بچوںکو ریسکیو کرنے میں تعاون کرے گی،بچوں کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،اس موقع پر مرکزی عہدیداران،ساجد حسین بٹ،شیخ نعیم سیٹھی،کامران سعید،رانا خرم ،راجہ آصف جنجوعہ،بلال خان،انجم نذیربھی موجود تھے،اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشین اینڈ ویلفیئر بیورو کے ضلعی آفیسر علی عابد نقوی نے تاجروں کے وفد کو بتایاہے کہ یہ ادارہ حکومتی ویژن کے مطابق صوبے میں آٹھ سو سے زائد سنٹرز میں گمشدہ ،لاوارث ،بھکاری اور گھر سے بھاگنے والے بچوں کو اپنی تحویل میں لیکر انکی ضروری رہنمائی ،بنیادی تعلیم ،صحت کی سہولیات ،اور تفریح کی سہولیات فراہم کررہاہے ،اگر اردگرد کسی بچے پر تشدد ،بدسلوکی،اور زیادتی ہوتی دیکھتے ہیں تو شہریوں سے التماس ہے کہ وہ ہمارے ادارے سے رابطہ کریں ،ہمارا دفتر 2008سے کام کررہاہے ،ہم نے قیام سے اب تک پندرہ سال سے کم عمر کے سات ہزار سے زائد بچوں کو امداد فراہم کی،جبکہ 2016لیبر ایکٹ کے تحت مالکان پر پرچے بھی درج کرائے گئے ۔

.

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں