فتح جنگ کے قریب آئل ٹینکر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، پانچ افراد زخمی

اتوار 19 مئی 2019 12:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) فتح جنگ کے قریب آئل ٹینکر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرآئل ٹینکراور وین میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،زخمیوں میں دوکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں