راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو مسائل کے حل کیلئے درخواست

منگل 21 مئی 2019 23:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو مسائل کے حل کیلئے درخواست دی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے جوڈیشری کے مسائل کے حل کیلئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان کو پیش کی چیف جسٹس نے جوڈیشری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکورٹ کیسسز میں جوڈیشری ملازمین کے کردار کو سراحتے ہوئے کہا ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ترجی ہے ڈسٹرکٹ کورٹ کے اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر کا بھرپور استقبال کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے کہا ہم ہر مشکل وقت میں اہلکاروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج اعجاز احمد بٹر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج مظہر فرید،سپرٹنٹڈنٹ سیشن کورٹ ملک غلام نبی،بجٹ اینڈ اکائونٹس آفسر سید ریحان عباس،ریڈر سید حمیر شاہ ودیگرآفسراں بھی تقریب میں موجود تھے تقریب کے اختتام پر ایڈ یشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے جج و سٹاف کی طرف سے انصاف کے ترازو کا ماڈل پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں