راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

20ملزمان گرفتار ،ْ قبضہ سی2815گرام چرس،136لیٹر شراب،12کپی شراب،6پستول30بور معہ23رونداور 1آہنی مکہ برآمد

ہفتہ 15 جون 2019 23:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں 20ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی2815گرام چرس،136لیٹر شراب،12کپی شراب،6پستول30بور معہ23رونداور 1آہنی مکہ برآمد کر لیا اطلاعات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے پرویز سی1200گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے عرفان سی1065گرام چرس،ممتاز سی300گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قاسم سے 250گرام چرس ، تھانہ وارث خان پولیس نے اعجا ز سے 20لیٹر شراب ،تھانہ صادق آباد پولیس نے معین سے 20لیٹرشراب ، تھانہ گوجر خان پولیس نے ساجد سے 20لیٹر شراب ، تھانہ مندرہ پولیس نے عمر فاروق سی15لیٹر شراب ، تھانہ کینٹ پولیس نے عمرا ن سے 20لیٹر شراب، سعید سی15لیٹر شراب ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ہارون سے 10لیٹر شراب ، اصغر سے 10لیٹر شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے اعجاز سے 6لیٹر شراب ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے پرویز سی12کپی شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے عثمان سے 1پستول 30بور معہ 5روند ، تھانہ صادق آباد پولیس نے ممتاز سے 1پستول 30بور معہ4روند ، تھانہ سول لائن پولیس نے احتشام سے 1پستول 30بور معہ 2روند ، تھانہ مندرہ پولیس نے فیصل سے 1پستول 30بور معہ 3روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدنان سے 1پستول 30بور معہ 5روند ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے عمر سے 1پستول 30بور معہ 4روند جبکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے محسن سے 1آہنی مکہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں