انسداد ڈینگی مہم،آر ڈبلیو ایم سی نے مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالے ،نالیوں کی صفائی کا عمل تیز کر دیا

پیر 24 جون 2019 19:03

راولپنڈی۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میںمون سون سیزن کی آمد سے قبل نالے ،نالیوں کی صفائی کا عمل تیز کر دیا ہے،ورکرز کی اضافی نفری کیساتھ دن رات مختلف شفٹوں میں کام جاری ہے، صفائی ستھرائی کے کام پر کمپنی نے زیرو ویسٹ پالیسی اپنا رکھی ہے،صفائی سے غفلت کے مرتکب افرادکیخلاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے،گزشتہ روزراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بریفنگ میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ،ٹیکسلا،گوجر خان،مری،کلر سیداںاور کہوٹہ میںانسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جاری صفائی مہم کی نگرانی کیلئے آپریشنز حکام مختلف اوقات میں دورے کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں،اسکے ساتھ ساتھ شہر میں صفائی اور انسداد ڈینگی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے،ڈور ٹو ڈور ،مارکیٹ آگاہی مہم میں شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات پر مشتمل پمفلٹس ،ویسٹ بیگز دیئے جا رہے ہیں،تاکہ بارشوں کا سیزن شروع ہونے سے پہلے شہریوں کو ڈینگی سے بچنے کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کی جا سکے ،دریں اثناء مینیجر کمیونیکیشن آر ڈبلیو ایم سی ناصر محمود،کمیل رضا ،امتیازخان پر مشتمل راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کمیونیکیشن ٹیموں نے یوسی 10کے علاقے خیابان سرسید میں میںڈور ٹو ڈو مہم کے دوران پمفلٹس ،ویسٹ بیگزتقسیم کئے اورشہریوں کو پیغام دیا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو نے دیں،صفائی کی شکایت ہمارے ہیلپ لائن نمبر پر درج کرائیں،ہمیں اس موزی مر ض کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا، صفائی نصف ایمان ہے،اپنے شہر کو گندگی اوربیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں،صفائی ایک مشترکہ عمل ہے سب اپنی زمہ داریاں بخوبی نبھائیں تو راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر بن جائیگا،شہریوں نے بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،سب نے ملکر اپنے شہر کو کلین اینڈ گرین بنانا ہے،شہریوں اور دکانداروںنے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں