تما م سرکاری محکمے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں اپنا بھر پور کرادار ادا کر یں، صائمہ یونس

منگل 25 جون 2019 19:31

راولپنڈی30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یونس نے کہا ہے کہ تما م سر کا ری محکمے مقر رہ ایس او پیز پر عملد رآمد کو یقینی بناتے ہو ئے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں اپنا بھر پور کرادار ادا کر یں نیز انسداد ڈینگی مہم میںصفائی کو خصوصی اہمیت دیتے ہو ئے ما حول کو صاف ستھرا بنا نے کے لئے اقدامات کئے جا ئیں اور عوام الناس میں یہ شعور اجا گر کیا جا ئے کہ صفائی نصف ایمان ہے جس کو اپنانے سے نہ صر ف ما حول خوشگوار اور صحت مند ر ہتا ہے بلکہ مو ذی مر ض سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے پی ایچ اے کو ہد ایت کی کہ جگہ جگہ اگنے والی گھا س پھوس کو کا ٹا جائے کیونکہ با رش ہو نے کی صورت میں وہاںپا نی جمع ہو کر ڈ ینگی بر یڈ نگ کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے راولپنڈ ی و یسٹ منیجمنٹ اور واسا کو بھی ہدا یت کی کہ مو جو دہ مو سم کے پیش نظر شہر بھر سے نکا سی آب کا مو ثر انتظام کیا جائے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلا س کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میںچیف آ فیسر میو نسپل کار پو ریشن خو اجہ عمران، ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر نوید اکرم،ڈ پٹی ڈائریکٹر سوشل و یلفیئر ،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈا کٹر مبشر، فوکل پر سن ڈینگی پروگرام ڈا کٹر سجاد و دیگرمتعلقہ سرکاری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔محکمہ صحت کی جا نب سے اجلاس میںانسداد ڈ ینگی کے حوالے سے بر یفنگ کے دوران بتا یا گیاکہ ضلع چکوال سے اب تک ڈ ینگی کی02مر یض اور ضلع اٹک سے 01 کنفرم مر یض ر پو رٹ ہو ئے ہیں ۔

اسی طرح راولپنڈی میںاب تک442مشتبہ مر یض ر پو رٹ ہو ئے ہیں تا ہم ان میں سے ڈینگی کا کو ئی کنفر م مر یض ر پو رٹ نہیںہو ا ۔انہوں نی18 جون سی24 جون2019 تک کی سر گر میوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ اس دوران چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ، پو ٹھو ہار ٹائون(اربن) اور راول ٹائون، گو جر خان ، ٹیکسلا، کہو ٹہ اور کلر سیداں میںکل 6585 سپا ٹس وزٹ کئے گئے اور وہاں مطلو بہ کا روا ئی عمل میں لا ئی گئی۔اسکے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے صفا ئی کا دن منا یا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں