حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے و روزگار کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کرے

مالی اصلا حات سے متعلق بھی عوامی رابطوں میں اضافہ کرے‘ خاکسار رہنما نثار خان

اتوار 21 جولائی 2019 13:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر محمد نثار خا ن نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی گرانی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے نیز مالی اصلاحات کے سلسلے میں متاثرین کو اعتماد میں لینے کے لیے محض اخباری بیانات پر تکیہ کرنے کے بجائے عوامی رابطوں پر توجہ دے تاکہ ان کی مشاورت سے اس کی پالیسیاں کامیاب ہو سکیں-انہوں نے کہا کہ حکومت کی نئی ٹیکسیشن پالیسی کے ساتھ ایسے اقدامات بھی کرے جس سے عوام الناس کو مالی ریلیف مل سکے اورمعمولات زندگی متاثر نہ ہوں- انہوں نے یہ بات خاکساروں کے ایک اجلاس میں کہی -اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ، عبید ملک، ثناء اللہ اختر ،منیرالدین بھٹی ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود ، عامر میر ، اختر قریشی ،صلاح الدین زبیری ، احتشام و عائشہ احتشام و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے -نثار خان نے کہا کہ ملک میں موجودہ مالی بحران جیسی صورت حال جوترقی پذیر ملکوں کو اکثر پیش آتی ہے قابو پانے کے لیے ترقیاتی منصوبہ بندی میں ماہرین سے مشاورت کے علاوہ معیشت کے مختلف شعبوں میںسرگرم عمل اداروں کی تجاویز پر بھی سنجیدگی سے غور ہونا چاہیے جو جمہوری طرز عمل کی لازمات میں شامل ہے -انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لیے حکومت انتظامی عہدوں پر عوامی خدمات سرانجام دینے والے محکموں کے ملازمیںہر آئے دن تبدیلیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے تاکہ وہ دلجمعی سے کام کرسکیں اور قومی پالیسیوں کی تشکیل میںحکومت ان کے تجربہ سے استفادے کر سکے - انہوں نے کہا کہ ملک سے بیروزگاری کے خاتمہ کے لیے بھی اقدامات کرے -نثارخان نے مذید کہا کہ ملک میں تعمیر و ترقی کے لیے سازگارماحول پیدا کرنے کے لیے لاز م ہے کہ سیاسی رہنماء اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ایک دوسرے کی کردار کشی اور الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی ختم کریں-

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں