ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 17 اگست 2019 17:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت مون سون شجرکاری کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، چیئرمین پی ایچ اے، چیف کنزرویٹو آفیسر محکمہ جنگلات کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں مون سون شجرکاری مہم میں سونامی پروگرام 2019ء کے تحت دس بلین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم میں تمام محکموں کے علاوہ ہر فرد کو انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت ہر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کم از کم ایک ہزار اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں کم از کم پانچ سو پودے ضرور لگائے جائیں، ہر محکمے کے افسران اور اہلکار اپنی طرف سے ایک پودا ضرور لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں