کسی بھی پیٹرول پمپ یادوسرے سٹیشن کا جب تک ما حو لیا تی لحا ظ سے این او سی کلیئر نہ ہو اسے چلا نے کی اجا زت نہ دی جائے،

کمشنر راولپنڈی این او سی جا ری کر نے کے مجاز ادارے تما م تر لوازمات کو پورا کر یں ،اس با ت کی یقین د ہا نی کی جائے ان پرو جیکٹس کے اردگرد کی آ با دی اورما حو ل پر کم سے کم اثرہو، اجلاس سے خطاب

ہفتہ 24 اگست 2019 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفر نے ہد ایت کی ہے کہ کسی بھی پیٹرول پمپ یادوسرے ایسے سٹیشن کا جب تک ما حو لیا تی لحا ظ سے این او سی کلئیر نہ ہو اسے چلا نے کی اجا زت نہ دی جائے۔این او سی جا ری کر نے کے مجاز ادارے تما م تر لوازمات کو پورا کر یں اور اس با ت کی یقین د ہا نی کر لیں کہ ان پرو جیکٹس کا ارد گرد کی آ با دی اورما حو ل پر کم سے کم اثرہو۔

نیزیہ کہ ارد گرد کی آ با دی اور خصو صا پڑو سیوں سے این او سی لیا جائے ،اسی طرح ہائوسنگ سو سا ئٹیز میں کسی قسم کا اجا زت نامہ دینے سے قبل اس بات کی تصد یق کی جائے کہ وہ با قا عدہ ر جسٹرڈ سو سا ئیٹیز ہیںان کاخیا لات کا اظہا ر انہوں نے ما حولیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر(کوارڈینیشن) طا ر ق سلام مروت،ڈین آف انوا ئر منٹ سا ئنسزفا طمہ جنا ح یو نیو ر سٹی ڈا کٹر عذ یر ا ر فیق، ڈپٹی ڈا ئر یکٹر انوائر منٹ محمد امین بیگ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی انوا ئر منٹ اپروول کمیٹی کے اس اجلاس میں کل12کیسز پیش کئے گئے جن میں سے 07 ضلع راولپنڈی،01 ضلع جہلم، 03ضلع اٹک اور 01ضلع چکوال کے کیسز تھے۔

کمشنر راولپنڈی نے کیسزکا بغور جا ئزہ لیا اور 03 کیسزپر کچھ اعتراضات کی و جہ سے اپروول روک کر 09 کو اجا زت دے دی۔تفصیلات کے مطا بق کمیٹی اجا زت نا مہ حاصل کر نے والے کیسز میںضلع اٹک میں مین بھتر روڈ فتح جھنگ پر فوجی سیمنٹ کمپنی کا فیول ڈ سپنسنگ پوا ئنٹ اورمو ضع د ھیر میں پو لٹری فا رم کی تعمیرکی اجا زت دی گئی۔ ضلع چکوال سے پیش کئے جا نے والے مو ضع ڈھب میںہسکول پیٹرول پمپ لگا نے کی درخوا ست کو بھی اپروو ل دیا گیا۔

اسی طرح ضلع راولپنڈی سے پیش کئے جا نے والی07 میں سی06 کیسز کو اجا زت نا مہ دیا گیا جن میں موضع بجنیال میںہسکول پیٹرول پمپ لگا نے، مو ضع مصریال ڈھوک سیداں روڈ پر پیٹرول پمپ، پیال گا ئوں میں پیٹرول پمپ،موضع پنڈوری روات پر پیٹرول پمپ، مو ضع ہکلہ پشاور مو ٹر وی(پشاور کی جانب) پر اور راولپنڈی کی طرف ر یٹیل آئو ٹ لٹ قائم کر نے کی سفارشات کو اجا زت دی گئی۔کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ بقیہ تین کیسز پر کمیٹی کی جا نب سے اٹھا ئے جا نے والے اعتراضات کا جواب اگلے اجلاس میں کمیٹی کے روبرو پیش کیا جائے تا کہ تما م اعترا ضات دور کر نے کے بعد ان پرمز ید پیش ر فت کی جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں