گلوریئس راولپنڈی کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے، مشیروزیراعلی پنجاب

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود کی سربراہی میں ٹاسک فورس برائے گلوریئس راولپنڈی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شہر بھر میں تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے ترجمان کے مطابق کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت راولپنڈی شہر کی تزئین وآرائش اورپارکس کے تعمیراتی کاموں کے لئے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گلوریئس راولپنڈی کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہونے چاہیں تاکہ راولپنڈی شہر منفرد نظرآسکے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ اجلاس میں جن منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ان میں سکول و کالجز کے گراؤنڈز، چک فوجدار اور چک عظیم اللہ میں واگزار کرائی گئی زمین پر تھیم پارک کی تعمیر،تاریخی عمارات کی نشاندہی، پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے شہر کی ڈویلپمنٹ، شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لیے پارکنگز کا قیام، تجاوزات کاخاتمہ، عوام کی سہولت کے لیے عوامی بیت الخلاء بنائے جائیں جبکہ راشد منہاس روڈ پر واقع بس سٹاپس کی بہتری کے ساتھ فوڈ سٹریٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں