راولپنڈی، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کا روائی میں15ملزمان گرفتار

قبضے سے 4730گرام چرس،12لیٹر شراب،4پستول30بور معہ38روند، 1ریوالور 32بورمعہ3روند،1پستول9ایم ایم معہ3روند،1کلاشنکوف معہ12رونداور سامان آتش بازی برآمد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کا روائی میں15ملزمان کو گرفتار کرکے 4730گرام چرس،12لیٹر شراب،4پستول30بور معہ38روند،1ریوالور32بورمعہ3روند،1پستول9ایم ایم معہ3روند،1کلاشنکوف معہ12رونداور سامان آتش بازی برآمد کر لیا اطلاعات کے مطابق تھانہ وراث خان پولیس نے جوادسے 1500گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عامر سے 600گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مظاہر سے 1250گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے شوکت سے 1380گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے عاطف سے 5لیٹر شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے جوشوا سی7لیٹر شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے عمران سے 1پستول30بور معہ4روند،عادل سے 20روند 30بور،تھانہ ٹیکسلاپولیس نے ظفر سے 1پستول30بور معہ6روند،تھانہ جاتلی پولیس نے شاہد سے 1ریوالور 32بور معہ3روند،تھانہ چونترہ پولیس نے بلال سے 1پستول9ایم ایم معہ3روند،عباس سے 1پستول30بور معہ5روند،عامر سے 1پستول30بور معہ3روند،عبدالقادر سے 1کلاشنکوف معہ12روندجبکہ تھانہ گوجر خان پولیس نے عاطف سے سامان آتش بازی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں