راولپنڈی، سکیم تھری میں خنجر کے وار سے خاتون زخمی، اطلاع ملتے ہی ایس پی پوٹھوہار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

گھریلو سامان بکھرا ہونے کی وجہ سے ہاؤس رابری کے امکان کو رد نہیں کیا سکتا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 20:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری میں خنجر سے خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع پر ایس پی پوٹھوہار فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سکیم تھری میں خاتون کو خنجر کے وار کر کے زخمی کردیا گیا جس کی اطلاع ایس پی پوٹھوہار کو پہنچی تو وہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ایس پی پوٹھوہار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو سامان بکھرا ہونے کی وجہ سے ہاؤس رابری کے امکان کو رد نہیں کیا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق وقوعہ میں ایک عورت کا شامل ہونا بھی بتایا جارہاہے، انہوں نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں