راولپنڈی آرٹس کونسل میں تمغہ امتیاز پانے والے ادیب ناصر علی سید کے اعزازمیں محفل مشاعرہ

پیر 21 اکتوبر 2019 20:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ادبی تنظیم بزم احباب قلم کے زیراہتمام ممتاز شاعر ناصر علی سید کے اعزاز میں ایک محفل ِمشاعرہ بہ اشتراک آرٹس کونسل منعقد کیا گیا۔تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد،کراچی،ہری پور،پشاور،ظفر وال،جہلم کوئٹہ اور پیرس سے تشریف لائے شعراء نے اپنے خوبصورت اشعار سے محفل کو جاں فزا کیا۔

تقریب کی صدارت عالمی سطح کے سخن ور حلیم قریشی نے کی۔مہمان خصوصی میجر محمد عامر تھے،جبکہ مہمانان اعزاز ممتاز ملک (پیرس) محمود ہ غازیہ، محترمہ سبین یونس اور ڈاکٹر جاوید منظر تھے۔ اس موقع پر فرخندہ شمیم نے تمغہ امتیاز پانے والے ادیب ناصر علی سید کے سخن،درس و تدریس اور صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی۔بزم احباب قلم پاکستان کے صدر علی اصغر ثمر نے بزم کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

جن شعراء کرام نے محفل شعر میں کلام سے محظوظ کیا،ان میں فرخند ہ شمیم،علی اصغر ثمر،خیر النساء خیری،سلطان حرفی،خالد سعید،خالد محمود امر،ازور لون،محمد عرفان،فرید زاہد،مظہر اقبال،مظہر مسعود،ڈاکٹر فوزیہ سحر،تبسم اخلاق، بشری حزیں،،سبین یونس،گل نازک، یونس مجاز،علی احمد قمر،جنید آزر،حامد شاہ بخاری،آصفہ مریم،زاہد نثار قیصر انی،نعمان نومی،ممتاز ملک،محمودہ غا زیہ،ڈاکٹر جاوید منظر،،ناصر علی سید اور صاحب صدر جناب حلیم قریشی شامل تھے۔مشاعرے کی نظامت فر خندہ شمیم نے کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں