سٹی پولیس افسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے کانسٹیبل عبدالرحمن کو ایمانداری پرتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

منگل 12 نومبر 2019 00:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے کانسٹیبل عبدالرحمن کو ایمانداری پر اس کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا کانسٹیبل عبدالرحمن کو دوران سفر( انٹرنیشنل سکول آف کورڈوبا) کے بچے کی سکول فیس 5700روپے ملی جو کہ اس نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ سکول میں جاکر اس بچے کو واپس کر دی ، جس پر سکول انتظامیہ نے سٹی پولیس افسر راولپنڈی کے نام شکریہ کا لیٹر لکھا جس پرسی ٹی او نے مذکورہ کانسٹیبل کی ایمانداری اور فرض شناسی کوسراہا اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں