محکمہ تعلیم کو بلدیات کے حوالے کرنے کیخلاف اساتذہ کا راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج

تعلیمی اصلاحات کی بجائے حکومت اساتذہ کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے،20نومبر کو پنجا ب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ

جمعرات 14 نومبر 2019 21:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) محکمہ تعلیم کو بلدیات کے حوالے کرنے کے خلاف اساتذہ کا راولپنڈی پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے 20نومبر کو پنجا ب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت تعلیمی اداروں کو بلدیات کے حوالے کرنے پر اساتذہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

تحریک اساتذہ پنجاب ،پنجاب ٹیچرز یونین ،ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن اور انگلش ٹیچرز ایسو سی ایشن پنجاب نے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقدام کے خلاف 20 نومبر کو لاہور میں پنجاب بھر کے اساتذہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔اساتذہ نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کی بجائے حکومت اساتذہ کے لیئے مسلسل مسائل پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کسی بھی حکومتی پالیسی کو تسلیم نہیںکرتے جس کے تحت خواندہ ٹیچر ناخواندہ کے ہاتھوں یرغمال بنیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں