چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو واجبات کی جلد ادائیگی کی ہدایت

واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، حکام

جمعہ 15 نومبر 2019 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو واجبات کی جلد ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایاکہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کی ہدایت پر کمرشل و رہائشی جائیداد مالکان کو پراپرٹی ٹیکس و دیگر واجبات کی ادائیگی کے لیے خصوصی مہلت دی گئی تھی اور خبردار کیاگیا تھا کہ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد نادہندگان کے خلاف کنٹونمنٹ ایکٹ 1924کے تحت کارروائی کی جائے گی جس میں نادہندگان کی جائیدادوں کو سربمہر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جائیدادیں قرق بھی کی جا سکیں گی ۔

دریں اثناء سیکرٹری چکلالہ کینٹ سید حسنین حمید نے ذرائع ابلاغ کوبتایاکہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کے لیے کیسز کینٹ میجسٹریٹ کو بھجوائے جائیں گے اور نادہندگان کو جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کی جا ئیدادیں سربمہر بھی کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایاکہ چکلالہ کینٹ نے پراپرٹی ٹیکس ادائیگی پرآئندہ برس 30جون تک 10فی صد رعائت برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے لہذا نادہندگان اس رعائت سے فائدہ اٹھائیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں