راولپنڈی:کچہری میں کئی سال سے کھڑی 5ناکارہ گاڑیاں سیکیورٹی رسک بن گئیں

سخت سکیورٹی کے دعووں کے باوجودان سرکاری گاڑیوں کے ٹائر،ٹیوب، اچھے اور کار آمدپرزے،انجن اورترپال سمیت دیگر پارٹس نا معلوم چور اتارکر لے گئے

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) ضلع کچہری راولپنڈی میں گزشتہ کئی سال سے کھڑی 5ناکارہ سرکاری گاڑیاں وکلا اور سائلین سمیت ضلع کچہری آنے والوں کے لئے سکیورٹی رسک بن چکی ہیں ضلع کچہری میں سخت سکیورٹی کے دعووں کے باوجودان سرکاری گاڑیوں کے ٹائر،ٹیوب، اچھے اور کار آمدپرزے،انجن اورترپال سمیت دیگر پارٹس نا معلوم چور اتارکر لے گئے جبکہ مہینوں ان میں کھڑا بارشی پانی ڈینگی مچھروں کی افزائش کر رہاہے اور ان گاڑیوں کو کوڑا کرکٹ ،گندگی سے بھردیا گیاہے جہاں دن بھر بدبو پھیلی رہتی ہے کچہری سکیورٹی پر مامور اداروں نے 3مرتبہ ان گاڑیوں کے لاوارث انداز میں کھڑی رکھنے کے باعث سکیورٹی رسک کی رپورٹس دی ہیںمگر اس کے باوجود انہیں یہاں سے نہیں ہٹایا جا رہا اور نہ ہی یہاں کی صفائی کی جاتی ہے کچہری کے سینٹری ورکرز کوڑا کرکٹ اورگندگی جمع کر کے ان میں ڈالنے لگے ہیںجس سے یہ باقاعدہ کوڑا دان بن چکے ہیں رواں سال بھی محکمہ سول ڈیفنس نے ان ناکارہ کھڑی گاڑیوں سے بھاری تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد کیا تھا آئندہ سال بھی یہ گاڑیاں بارشی پانی مہینوں کھڑا رہنے کے باعث ڈینگی مچھر کے محفوظ پناہ گاہیں اور افزائش کے مراکز ہونگیمعمولی فنی و تکنیکی خرابیوں کے باعث یہ سرکاری گاڑیاں گاڑیاں مکمل طور پر ڈھانچہ اورکھٹارہ بن چکی ہیں ان گاڑیوں کے کوڑا کرکٹ میں ممنوعہ اشیا کے خول،بوتلیں، ریپرز بھی موجودہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں