ں*میلاد مصطفیﷺ حق باہو کانفرنس 26 جنوری کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی

اتوار 19 جنوری 2020 21:20

ٴْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) میلاد مصطفیﷺ حق باہو کانفرنس 26 جنوری بروز اتوارکو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی جس میں جانشین سلطان الفقراء ششم حضرت سلطان محمد علی سروری قادری سرپرست اعلی اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین خصوصی خطاب کریں گے اس سلسلہ میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہیں کنونشن سنٹر اسلام آباد میں اس روح پرور فکرانگیز محفل میں شرکت کے لئے ملک بھر سے علماء اکرام اور عقیدت مندوں کو دعوت نامہ جاری کر دئیے گئے ہیں جس میں ہزاروں افراد شرکت کریںگے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں