پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا راولپنڈی کی پہاڑی تحصیلوں کے مجبور عوام کی مالی اعانت کیلئے فوری طور پر ایک عوامی ریلیف فنڈ قائم

بدھ 1 اپریل 2020 16:36

راولپنڈی۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے راولپنڈی کی پہاڑی تحصیلوں کے مجبور عوام کی مالی اعانت کیلئے فوری طور پر ایک عوامی ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے جس میں ان کی اپنی جانب سے دی جانے والی معقول رقم سمیت ابتدا میں ہی 50 لاکھ سے زائد کے فنڈز جمع ہو چکے ہیں، ایم این اے نے مخیر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کڑی آزمائش کی موجودہ صورتحال میں اپنے گرد و نواح اور اڑوس پڑوس میں محروم و مجبور لوگوں کی سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے اپنا دست تعاون ان کی جانب بڑھائیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے میں ہر ممکن مدد کریں، انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ رزق روزی اللہ تعالی کی مہربان ذات دیتی ہے اور اگر ہم کسی کی مدد کرتے ہیں تو وہ اللہ کی مرضی و منشا اور انتخاب کا نتیجہ ہوتی ہے جس پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چائییے جو پھر ہمارے ہاتھوں کو کبھی رکنے نہیں دے گا، انہوں نے تحصیل مری ، کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں ، کلر سیداں اور ساگری سرکل کے دوروں کے دوران ہر جگہ اپنے خطاب میں ریلیف فنڈ میں رقوم جمع کروانے کی اپیل کی اور کہا کہ کسی پر یہ پابندی نہیں کہ وہ لازمی طور پر ہمارے قائم کئے گئے اس فنڈ میں ہی رقم جمع کروائے، اگر کوئی اپنی مرضی سے الگ طور پر لوگوں کے دکھ درد بانٹنا چاہتا ہے تووہ ایسا بھی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں