کرونا وائرس کیخلاف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تحسین ہے،انوارالحق

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کی وجہ کرونا وائرس کی وباء سے متاثرہ افراد میں نمایاں کمی ہوئی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

ہفتہ 4 جولائی 2020 20:15

راولپنڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر اور ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ڈاکٹر خالد رندھاوا اور ان کی ٹیم کی کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر محمد عمر اور انکی ٹیم کو اس موذی مرض کے خلاف ان کی جدوجہد کے 100دن مکمل ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ڈاکٹر محمد عمر اور ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ڈاکٹر خالد رندھاوا اور ان کی ٹیم کی کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر محمد عمر اور انکی ٹیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا.

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تحسین ہی. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد عمر اور انکی ٹیم نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج و معالجہ کے لیے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر جس طرح دن رات ایک کر کے اپنی خدمات سرانجام دی اس کی مثال نہیں ملتی. انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کرونا سے متاثرہ 70 فیصد سے زائد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 24 فیصد کرونا وائرس سے متاثرہ مریض راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہی.

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کی وجہ کرونا وائرس کی وباء سے متاثرہ افراد میں نمایاں کمی ہوئی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں عوام کا تعاون ناگزیر ہی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیںاس موقع پر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر اور انکی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کا شکریہ ادا کیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں