تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں،حاجی ظفر اقبال

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں کیونکہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ ،تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ مت ڈالو ان خیالات کا اطہار ممبر کینٹ بوردڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد ڈلوا کر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن انشا اللہ ان کے یہ مکروہ عزائم کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو ںگے کیونکہ قوم با شعور ہیں اور دشمن کی چالوں کو بخوبی سمجھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم سب مسلمان اور خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی امت ہیں ۔ اور نبی ﷺ کے جھنڈے تلے متحد ہیں اور انشا اللہ دشمنان اسلام کی تمام چالوں کو ناکام بنائیں گے

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں